پاکستان میں جون تک کورونا کے 97 فیصد کیس ختم ہو جائیں گے۔ سنگاپوریونیورسٹی کا تجزیہ

بروقت اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت

سنگاپور( تیز ترین ) سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دعوی کیا ہے کہ جون تک  پاکستان  میں کورونا وائرس کے 97 فیصد کیس ختم ہو چکے ہونگے۔ یونیورسٹی نے اعدادوشمار کے مطابق تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد انتہا کو پہنچنے کے بعد جون کے پہلے ہفتے میں ختم ہونے کے قریب پہنچ جائیں گے، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان جدید کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں، جس کے ذریعے شہری خود گھر میں ٹیسٹ کر سکیں گے کہ کیا ان کے جسم میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت موجود ہے یا نہیں۔ یہ امیونٹی ٹیسٹ کٹس صرف 20 منٹ میں نتیجہ دیں گیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.