فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

اسلا آباد ( تیز ترین ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے قلم دان واپس لے کر اعزای طور پر عاصم سلیم باجوہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا بھی فیصلہ یوا ہے۔ سابق ترجمان آئی ایس پی آر لیفیٹینٹ (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ کابینہ کی طرف سے جاری شدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کواعزازی حیثیت میں معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ان سے وفاقی وزیر کا حلف ایوانِ صدر میں لیں گے۔ حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژں باضابطہ نوٹیفکیشنن جاری کرے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات جبکہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد فواد چوہدری کو ہی وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان ملا تھا۔ جب اُن سے یہ وزارت واپس لے کر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا گیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کی تقرری پر فواد چوہدری نے تنقید بھی کی تھی اور کہا تھا کہ منتخب لوگوں کو غیر منتخب لوگوں سے تبدیل کرنا درست عمل نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.