سندھ کابینہ میں کورونا ریلیف آرڈیننس منظور، کسی کی نوکری نہیں جائے گی۔

پانی، بجلی اور گیس کے کم بِل وصول نہیں کئے جائیں گے، 50 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو مکمل تنخواہ دی جائےگی۔ تعلیمی اداروں کو بھی 80 فیصد فیس لینے کی اجازت۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی ( تیز ترین )حکومت سندھ نےکورونا ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا۔ آرڈیننس کے مطابق کسی کو نوکری سےنہیں نکالا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 منظور کرلیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کابینہ نے آج دو قانونی مسودے منظورکئے ہیں، جس میں جرمانوں میں اضافہ اور کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس شامل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پانی، بجلی اور گیس کے کم بل نہیں لیےجائیں گے، 50 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو مکمل تنخواہ دی جائےگی۔ تعلیمی ادارے بھی 80 فیصد فیس وصول کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 50ہراز سے کم کرائے والوں سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ سندھ کابینہ کے وزراء نے 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے مدنظر تمام صوبائی وزراء نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تنخواہیں نہیں لیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.