اٹھارویں ترمیم، بڑا انتظامی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔ اسد عمر

اٹھارویں ترمیم کے بعد کچھ کمی رہ گئیں جن میں بہتری کی کوشش کی جانی چاہئیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ بہت بڑا انتظامی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔اٹھارویں ترمیم کےبعد بھی کچھ  خلا ہے۔ انتظامی امور سے متعلق کچھ بہتری کی کوشش کی جانی چاہئیے کیونکہ مضبوط صوبوں سے ہی وفاق مضبوط ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اب ایک بہت بڑا انتظامی تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔  وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کی ساری توجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی صوبوں کی باہمی مشاورت سے کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ 18ویں ترمیم درست اقدام تھا تاہم پھر بھی کچھ کمزوریاں رہ گئی تھیں۔ انتظامی امورمیں موجود کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرنا اور درست کرنا کسی طرح سےبھی غلط نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان تب سامنے آیا ہے جبکہ گزشتہ دودن سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت 18 ویں ترمین اور نیب کے قانون میں تبدیلیوں کیلئے غور کر رہی ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.