گورنر سندھ بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انشاء اللہ جلد اس سے صحتیاب ہوجاؤں گا: گورنر سندھ کا ٹویٹر پیغام

کراچی ( تیز ترین )  گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر  سندھ  عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اپنے ٹویٹرپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ
”میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انشاء اللہ جلد اس سے صحتیاب ہوجاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ ہم نے اس سے زیادہ مشکل لڑایاں لڑی ہیں، جس جنگ کی ہم نے تیاری کی ہے، یہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، اللہ ہمیں اس وبا سے لڑنے کی طاقت عطا کرے”۔
آج سندھ میں کورونا کے 341 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کے دن بتایا ہے کہ آج صوبے بھر میں 2733 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے، صوبے میں آج مزید کورونا کے 4 مریض فوت ہوئے ہیں۔ مجموعی اموات 85 ہوگئی ہیں۔  صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.