کورونا کے خلاف جنگ، نیوزی لینڈ نے فتح کا اعلان کر دیا

کرونا کے سب مریض شفایاب ہوچکے، کسی نئے مریض کا اندراج نہیں ہوا۔ وزیر اعظم جسینڈا آرڈن

کرائسٹ چرچ ( تیز ترین )  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کورونا وباء کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، نئے مریضوں کا بھی اندراج نہیں ہوا۔ اس وقت ملک سے وائرس ختم ہوگیا ہے۔ کرونا وائرس سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کئی دنوں سے کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں بہت کمی واقع ہوئی تھی اور گزشتہ دن صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائرس پر قابو پالیا گیا۔ جبکہ حکام نے خبر دار کردیا کہ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔جسینڈا آرڈن نے میڈیا کوبتایا کہ ہم معیشت کو کھول رہے ہیں، لیکن سماجی تقریبات کی اجازت نہیں دے رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں مقامی سطح پر منتقلی کا کوئی کیس نہیں ہے اور ہم جنگ جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس سے دور رہنا ہے تو پورے ملک کو متحرک رہنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ملک میں فوری لاک ڈاؤن نہ گیا ہوتا تو میں یومیہ ایک ہزار کیسز سامنے آتے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ کب بحران آئیگا لیکن حفاظتی تدابیر کی مدد سے ہم بحران سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئےہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.