وزیراعظم کا کورونا صورتحال میں 6 لاکھ بے روزگارافراد کو روزگار دینے کا فیصلہ

گرین نگہبان پروگرام منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائےگا۔ کام کرنےوالا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔ منظوری دےدی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ( تیز ترین )  وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں کام کرنے والا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وبائی صورتحال میں روزگار کیلئے بڑا منصوبہ متعارف کروا دیا۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 6 لاکھ بےروزگار افراد کے لئے گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ اس پروگرام سے کورونا وائرس کی صورتحال میں فوری ملازمتیں اورروزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ پروگرام بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع ہوگا۔  وزیراعظم نے پروگرام کی ذمہ داری مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو سونپ دی۔ وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام کے ذریعے دسمبر تک 2 لاکھ بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ سال مزید 4 لاکھ افراد باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعظم گرین نگہبان منصوبے میں کام کرنے والا فرد یومیہ 800 روپے تک کما سکے گا۔ گرین نگہبان پروگرام 3 طرح کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ اس سے شہروں کی صفائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جنگلات، نرسریاں اور پارکوں میں گرین نگہبان کے کارکنان کی خدمات لی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت ملک میں درخت لگائے جائیں گے اور شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباروں کو بجلی بل میں آسانیاں فراہم کی جائیں گیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.