اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی۔

رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونے کے بعد مئی میں پاکستانی عوام کو بھی ریلیف دیا جائےگا: مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد ( تیز ترین ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونے کے بعد مئی کے ماہ میں پاکستانی عوام کو بھی ریلیف دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ماہ مئی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ حکومت نے رواں ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد مئی میں بھی عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔تاہم بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ملکی معیشت کو دوبارہ سے پاوں پر کھڑا کیا جائے۔ عوام کو پٹرویم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ریلیف دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ امر قابلِ ذکرہے کہ دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح تک گری ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.