زِنگر برگر میں انسانی انگلی؟

برگر کھانے والے نوجوان کی ناخن سمیت انسانی انگلی دیکھنے کے بعد حالت غیر ۔

قصور ( تیز ترین ) لاہور کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانےکے انکشاف کے بعد قصور میں زنگر برگر سے انسانی انگلی نکلنے کے واقعے نے فاسٹ فوڈ کھانے والوں کے ہوش اڑا دئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک شخص نے زنگر برگر خریدا تو اس سے انسانی انگلی نکل آئی۔ فاسٹ فوڈ کے نام پر برگر میں موجود انسانی انگلی برآمد ہونے کے بعد جہاں فاسٹ فوڈ کھانے والوں کے ہوش اڑے ہیں تو دوسری طرف اس سے کئی سوالات نے بھی جنم لیا ہے۔ اس خبر نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ کیا پتہ وہ بھی اب تک فاسٹ فوڈ کے نام پر انسانی گوشت کھا چکے ہوں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نفیس کالونی کے رہائشی شہروز نے ایک دکان سے زنگر برگر خریدا۔ برگر کھانے لگا تو اسے کوئی سخت چیز محسوس ہوئی۔ جب شہری نے دیکھا تو اس کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، کیونکہ وہ ایک انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے ساتھ ناخن بھی موجود تھا۔ انسانی انگلی دیکھتے ہی نوجوان کی حالت غیر ہو گئی۔ بعدازاں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی مذکورہ دکان کا دورہ کیا اور سیمپل لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دئے۔ مذکورہ شہری شہروز کی جانب سے بھی قانونی کاروائی کے لیے درخواست درج کروا دی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.