رمیز راجہ کا عمر اکمل کی غلطی اور سزا پر اظہارِ افسوس اور غصہ۔

یہ ٹیلنٹ کی بربادی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے

لاہور ( تیز ترین ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں سزا پانے والے عمر اکمل پر مارے افسوس کے برس پڑے۔
رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمر اکمل اب باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ عمر اکمل پر 3 سال کے لئے ہر قسم کی کرکٹ کی پابندی کے حوالے سے رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلنٹ کی بربادی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے، تاکہ اس طرح کے بے وقوفوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہو۔
یہ امر قابلِ ذکر ہےکہ چند دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ  نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنےپرپابندی عائد کردی ہے۔ ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کیخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.