اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات 44 روپےفی لیٹر تک سستی کرنےکی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات 44 روپےفی لیٹر تک سستی کرنےکی سفارش کی ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 اوگرا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرےگی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.