بیرون ممالک سے وطن پہنچنے والوں میں سے 105 مسافرکرونا سے متاثر قرار۔

لاہور ائیرپورٹ پر 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔

لاہور ( تیز ترین ) بیرون ممالک سے پاکستانی شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 پروازوں کے ذریعے کئی شہری لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔ جن میں سے متعدد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں 16 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودیہ سے آنے والے مرد مریض ایکسپوسینٹر قرنطینہ جبکہ خواتین کو  میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والی 2 پروازوں کےآنے والے والوں میں سے 70 مسافروں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جنہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ اب تک کرونا سے متاثر ہونے والوں میں سے 335 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزارسے بڑھ چکی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.