کورونا سے متاثر رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے خاندان کے 7 افراد بھی کرونا سے متاثر

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید کے خاندان کے7 افراد میں بھی کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 کراچی ( تیز ترین ) رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی چند دن قبل کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی ۔بعد ازاں ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے، جن میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں سید عبدالرشید کی  والدہ ، اہلیہ ، 3 بچے اور 2 بہنیں شامل ہیں۔ حالات کے پیشِ نظر ان کے  عزیزواقارب اور پڑوسیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ گذشتہ دن تھرپارکر سے خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ جنہوں نے گزشتہ دنوں سیدعبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ سیدعبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد جن افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، اِن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی تھی، لیکن جب ان کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تو کرونا سے محفوظ پائے گئے۔ اس سے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وقت خود ساختہ تنہائی میں موجود ہیں، اس سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.