آرمی چیف کا لائین آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی جارحیت کے مؤثر جواب دینے کے عزم کا اعادہ

انڈین آرمی کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کیلئے مسملسل خطرہ ہیں۔ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ہمیشہ مؤثر جواب ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال  اور بھارتی فوج کی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ہمیشہ مؤثر جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم و جبر ناقابل قبول ہے۔ پاک فوج ایل او سی پر بے گناہ کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اور ہر صورت وطن کا دفاع بھی کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.