حرمین شریفین کوعام افراد کے لیے کھولنے کی خوشخبری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام افراد کے لیے کھولنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ریاض ( تیز ترین ) سعودی عرب میں حرمین پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان جلد ہی روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دے سکیں گے۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ  نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اور طواف لے لئے آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی  تھی، جبکہ نماز میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر صرف حرم پاک میں کام کرنے والا عملہ ہی شریک ہوسکتا تھا۔ مسجد نبویﷺ میں یہی طریقہ کار اپنایا گیا تھا۔ وہاں بھی صرف عملے کی  محدود تعداد میں نمازی شریک ہورہے تھے۔  کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔  وباء کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے۔ اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.