لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہے۔ سندھ حکومت کی وضاحت

کرونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہے۔ سینیٹر مرتضی وہاب

کراچی ( تیز ترین )  سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ صوبے میں ابھی لاک ڈاؤن ختم نہیں کر رہے۔ سینیٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بڑی مشکل سے حالات پر قابو پایا ہے لیکن لوگوں کے رویوں کی وجہ سے سب کچھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے شہریوں اپیل کی ہے کہ وہ  پولیس، رینجرز اور ٹریفک  پولیس  کے جوانوں کے ساتھ تعاون اور اچھا سلوک کریں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عملدرآمد ہمارے طبی عملے، ڈاکٹروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہماری حفاظت کے لئے موجود ہیں، لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ چار رینجرز کے جوانوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے یہ تمام جوان اپنے گھروں اور پیاروں سے دور ہیں اور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کا مظآہرہ کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.