چھوٹی صنعتوں کے3 ماہ کے بل حکومت ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر

چھوٹی کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر بجلی کے بلادا کیے جائیں گے۔ حماد اظہر

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے 3 ماہ کے بل ادا کرنے کا فیصلہ کیا، چھوٹی صنعتیں اور کاروباری سرگرمیاں جب دوبارہ بحال ہوں گی تو ان کےبجلی کے بل حکومت ادا کرے گی۔ کاروباری سیکٹرز یہ رقم کورونا کی وجہ سے ہونے والے بےروزگا، دیہاڑی دار، صنعتی مزدوراور دکانوں پر کام کرنے والوں کیلئے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کاروباری امدادی پیکج کی منظوری دو دن پہلے کابینہ نے دی۔ پیکج سے35 لاکھ چھوٹے کاروباری مستفید ہوں گے۔ پیکج کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ 5 کلوواٹ کے کمرشل اور70 کلوواٹ کے صنعتی کنکشنز مستفید ہوں گے۔ چھوٹے کاروبار اور صنعتیں دوبارہ کھلیں گی تو ان کے3 ماہ کے بل حکومت ادا کرے گی۔ گزشتہ بلوں کے گوشواروں کو دیکھ کر3 ماہ کی رقم اگلے بل میں جمع کرا دی جائے گی۔ جسے آئیندہ 6 ماہ میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 95 فیصد کمرشل کنکشن 5 کلوواٹ کے ہیں، جبکہ 80 فیصد صنعتی صارفین کے کنکشن 70 کلوواٹ کے ہیں، یہ سب بھی مستفید ہوں گے۔ مئی میں اگلے3 ماہ کے بجلی بل کی رقم وصول ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کورونا ریلیف فنڈ کا احساس پروگرام کے ساتھ انضمام کررہے ہیں۔ یہ رقم کرونا سے بے روزگار ہونے والوں کے لئے استعمال ہوگی۔ اس میں دیہاڑی دارمزدور، صنعتوں، دکانوں میں کام کرنے والے شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.