اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی کرونا کی تشخیص۔

اسپکیر قومی اسمبلی ان کی بیٹی اور بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کواپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔ اپنے ٹیوٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا لیکن آج پھر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئیہے۔ ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنےاوراحتیاط کی ہدایت کی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میرےبیٹےاوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ان سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم وہ یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.