ملک بھر میں نادرا دفاتر 4 مئی سے کھلیں گے

ملک بھر میں نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) چیئرمین نادرا عثمان مبین یوسف نے تمام دفاتر کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔ نادرا دفاتر کھولنے سے قبل احتیاطی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں نادرا کے دفاتر کھولنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کچھ افراد کے انگوٹھے کے نشانات کے مسائل درپیش ہیں، اور ایسے افراد بھی ہیں جنکے والد فوت ہو چکے ہیں، مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو احساس پروگرام سے رقم کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے۔ اس لیے نادرا دفاتر کھولے جائیں۔ گزشتہ ہفتے وزیرا عظم کو بجھوائی گئی درخواست پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.