پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی

وفاقی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10 پیسےفی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 47.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دن اوگرا نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.