نواز شریف کے وارنٹ جاری کرنا نیب کی طرف سے قانون کی توہین ہے۔ شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر نے سابق وزیراعظم  نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی احتساب بیورو کی جانب سے قانون کی کھلی توہین قرار دیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) مسلم لیگ ن کے صدر اور وقمی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کے لیےگئے ہیں۔  شریف خاندان، نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کا اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ورزی ہے۔ نوازشریف لندن میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پوری قوم کواپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ نوازشریف کا 34 سال پرانےکیس میں وارنٹ جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے۔ نواز شریف پاکستان اور عوام کے محسن ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا میں ساتویں جوہری قوت کے طور پرمنوایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک سے غربت، مہنگائی، دہشت گردی اور بے روزگاری کےاندھیرے دور کئے اور پاکستان میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا، جبکہ عمران خان کورونا کی روک تھام اور غریبوں کوریلیف کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں اس لیے عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے یہ نیا ہتھکنڈا آزما رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.