دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر مسلح حملہ

ن لیگی رہنماء دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ سیکٹر”جی 6/4″ میں کی گئی۔ فائرنگ سے دانیال کے بیٹے محفوظ رہے۔ پولیس

اسلام آباد ( تیز ترین)  اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ سیکٹر “جی 6/4” میں کی گئی ہے۔  فائرنگ سے گاڑی میں سواردانیال کے بیٹے محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی “6/4” میں مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کے بیٹے کی  گاڑی پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں دانیال عزیز کے بیٹے محفوظ رہے ہیں۔  اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کے بیٹوں کی گاڑی پر فائرنگ سردار علی نامی شخص کے بیٹوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس کی طرف سے وفاقی دارلحکومت میں فائرنگ کے واقعے کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.