پٹرول سستا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا

اوگرا نے ملک بھر میں گیس کی فی کلو قیت 90 روپے سے بڑھا کر 112 روپے کر دی، اطلاق یکم مئی سے ہوگا

اسلام آباد ( تیز ترین ) پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئی تو ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ اوگرا نے ملک بھر میں گیس کی فی کلو قیت 90 روپے سے بڑھا کر 112 روپے کر دی ہے۔ نئی قمیمت کا اطلاق آج سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر256 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلوکی بجائے 112روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1067 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے اور کمرشل سلنڈر4107 روپے کی بجائے 5090 روپے میں فروخت ہو گا، جبکہ وفاقی حکومت نے آج یکم مئی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.