نواز شریف کی سرجری کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئی، مریم نواز

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے وضاحت کی ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی سرجری کرونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) مریم نواز نے کہا کہ “میاں نواز شریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائیاس رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے”۔ انہوں نےعوام سےاپیل

کی ہے کہ رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میاں نواز شریف کو یاد رکھیں۔
قبل ازیں 25 اپریل کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہکورونا وائرس کے باعث سابق وزیراعظم کی کارڈیک کیتھرائزیشن / کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نواز شریف کا علاج کورونا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.