پشاور کے معروف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازمہ سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

ایچ ایم سی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پلازمہ سے کورونا مریضوں کا علاج شروع

پشاور ( تیز ترین ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کراچی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت صحت یاب مریضوں کا پلازمہ کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انچارج شعبہ ہیماٹالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہتاج خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پلازمہ کا ایک عطیہ دو مریضوں کی جان بچانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ علاج ممتاز ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا جارہا ہے۔ جس کی اجازت حکومت سندھ کی جانب سے دی جا چکی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے  کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.