قطر میں خوفناک طوفان نے کھلبلی مچا دی، 23 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

کرونا کے فیلڈ ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے طبعی عملے کے 23 افراد زخمی، مریض محفوظ

دوحہ ( تیز ترین )  قطر میں خوفناک طوفان نے نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ کورونا کا فیلڈ اسپتال مکمل تباہ ہو

گیا جس میں موجود طبی عملے کے 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطر شدید ترین طوفان نے کھلبلی مچا دی۔ عرب نیوز کے مطابق قطر میں 73 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے شدید طوفان کے باعث کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے بنایا گیا فیلڈ اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر میں شدید تیز ہوا اور بارش کے باعث کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے بنایا گیا فیلڈ ہسپتال تباہ ہوگیا ہے، لیکن اس طوفانی حادثہ میں زیر علاج کرونا سے متاثر افراد محفوظ رہے۔ جبکہ شدید تیز طوفاں نے ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور عملے کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا، جس کے باعث طبی عملے کے 23 اہلکار زخمی ہوئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.