پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی کارگو طیارے میں سفر کی کوشش

ایم این اے صائمہ ندیم خاندان کے ہمراہ کارگو طیارے پر اسلام آباد سے کراچی جانا چاہتی تھیں۔ سول ایوی ایشن نے سوار ہونے سے روک دیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین )  پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کی کارگو طیارے میں سفر کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رکن اسمبلی خاندان کے ہمراہ کارگو طیارے پر اسلام آباد سے کراچی  جانا چاہ رہی تھیں۔
سول ایوی ایشن نے انہیں کارگو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی یم این اے صائمہ ندیم نے غیرقانونی طور پر اسلام آباد سے کراچی جانے کیلئے کارگو طیارے میں جانے کی کوشش کی۔

جبکہ قوانین کے مطابق کارگو طیارے میں جہاز کے عملے کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جبکہ رکن اسمبلی نے کارگو طیارے کا بورڈنگ پاس بھی حاصل کر رکھا تھا۔ سول ایوی ایشن نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.