بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، 4 تا 10 مئی خصوصی پروازیں

تنزانیہ سے 4 مئی، کوریا سے 5 مئی، اسٹرڈیم سے 6 مئی، جرمنی اور سری لنکا سے 8 مئی، اور امریکہ سے 10 مئی کو خصوصی پرواز وطن واپس پہنچے گی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) کرونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں سے متاثرہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے 4 مئی تا 10 مئی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گیں۔
اطلاعات کے مطابق تنزانیہ سے 4 مئی، کوریا سے 5 مئی، اسٹرڈیم سے 6 مئی،جرمنی اور سری لنکا سے 8 مئی کو خصوصی پروازیں وطن واپس پہنچے گیں۔ جبکہ 10 مئی کو خصوصی پرواز امریکہ سے پاکستانیوں کو لائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.