امریکہ، مردوں کے برابر تنخواہوں کے لئے خواتین فٹبالرزخواتین کی طرف سے دی گئی درخواست عدالت سے خارج

عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

واشنگٹن (تیز ترین ) امریکا کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی 28 کھلاڑیوں نے گذشتہ سال  امریکی عدالت میں  فٹبال کی نگران تنظیم (یو ایس ساکر فیڈریشن) کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی تھی کہ انہیں بھی مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دلایا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی تئی تھی کہ اس سلسلے میں انہیں 66 ملین ڈالر ادا کیے جائیں۔
عدالت نے  معاوضے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی ہے، جبکہ مبینہ طور پر نامناسب رویہ، سفری، طبی اور رہائشی اخراجات سے متعلق  درخواست سماعت کے لیے منظور کی ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کی ترجمان  نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار  کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اس وقت خواتین فٹبال کا عالمی چیمپئن ہے اور اب تک ہونے والےخواتین کے 8 عالمی مقابلوں میں سے 4 کا فاتح ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.