پنجاب میں مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ

بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ صنعتکار و تاجر برادری کوایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور ( تیز ترین )  پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ صنعتکار و تاجر برادری کو ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا۔ ہمارا مقصد ہی کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعت کاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.