نوازشریف پر ڈیل کر کے باہر جانے کا الزام بےبنیاد ہے۔ شہباز شریف

نوازشریف یا میرے خاندان کےخلاف کوئی ڈیل کرنے کے لئے ایک دھیلا بھی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ میاں نوازشریف نے کروڑوں روپے تو کیا ایک دھیلے کی بھی ڈیل نہیں کی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گفتگو

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پر پیسے دے کر ڈیل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ کوئی بھی ثابت کردے کہ نوازشریف یا میرے خاندان نے ڈیل کے لئے ایک دھیلا بھی دیا ہے توسیاست چھوڑ دوں گا۔
میاں نوازشریف نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ انہوں کروڑوں روپے تو کیا ایک دھیلے کی بھی ڈیل نہیں کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کورونا وباء پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ میں لندن میں تھا تو ہماری پارٹی نے کورونا پرمربوط پلان دیا۔ ہم نے ملک میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دی۔ جن ممالک میں مکمل لاک ڈاون ہوا۔ وہاں اموات کی شرح نیچے آئی۔ ہمارے ملک میں غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے کورونا  بڑھ گیا ہے۔
نیب نیازی گٹھ جوڑ کو کورونا سے نہیں۔ اپوزیشن سے لڑنے کی فکر ہے۔ نہ میں ڈیل کے تحت گیا تھا نہ ڈیل کے تحت واپس آیا۔ ہمیں اٹھارویں ترمیم میں حمایت پر نیب کیسز ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی۔ اسٹیبلشمنٹ سے اچھے اور احترام  کی بنیاد پر تعلقات کا حامی ہوں۔ بیماری کے سبب لندن گیاتھا۔  کورونا کے سبب پروازیں بند ہوئیں تو واپس آنا پڑا۔ میں بھائی کو نہیں بھائی کےعلاج کو چھوڑکر واپس آیا۔  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کے معاملے کی سنگین صورتحال تھی۔ لیکن بیماری پر سیاست کی گئی۔ ہمیں بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔  میں ایک جمہوری سوچ کا آدمی اور نوازشریف کا نامزد کردہ، پارٹی کا منتخب صدر ہوں۔ 
جمہوریت کیلئے نوازشریف نے بےپناہ قربانیاں دیں۔ 1993 میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اورکہا تم وزیراعظم بن جاؤ۔ میں نے یہ پیشکش رد کردی۔  ہم نے صعوبتیں، قیدوبند اورجلاوطنی برداشت کیں۔ 2017 میں نوازشریف کو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہل کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس ملک میں  کورونا کوغیرسنجیدہ لیا گیا وہاں تباہی مچی ہے۔ ہم نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا۔ لاک ڈاون پرغیرضروری بحث چھیڑی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.