ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار

ڈالر 17 پیسے سستا ہوا لیکن سٹاک ایکسچینج میں بہتری نہیں آ رہی۔

کراچی ( تیز ترین ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونےسے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی آئی۔ جبکہ سٹا ک مارکیٹ میں مند ی چل رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 17 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت کم ہو کر 159 روپے ہوگئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 950 ارب روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ دن کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی۔
سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس پر تھا ، جس میں بعد ازاں بتدریج کمی واقع ہوتی رہی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.