شہباز شریف نیب میں پیش، تفشیشی ٹیم غیر مطمئن

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی طرف سے تیسری طلبی پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی احتساب بیورو لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔

لاہور ( تیز ترین ) ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔ شہباز شریف تقریباً دو گھنٹے تک نیب آفس میں موجود رہے۔ تاہم نیب حکام نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ سے متعلق سوالوں کے جواب نہ دے سکے۔ نیب کے مطابق شہباز شریف تفشیشی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
نیب نے انہیں دو جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں نیب نے شہباز شریف کو 17 اور 22 اپریل کوطلب کیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی انکوائری آخری مراحل میں ہے، اور شہباز شریف سے سوالات کے جوابات انتہائی ضروری ہیں یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتارکیا تھا ، جس کے بعد لاہور ہوئیکورٹ نے 14 فروری 2019 کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کیلئے ان کے ہمراہ 19 نومبر 2019 کو لندن چلے گئے، اور 22 مارچ 2020 کو واپس آگئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.