اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

اجلاس میں مجموعی طور 100 ممبران شریک ہونگے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جامع پروگرام طے کر لیا گیا۔

لاہور ( تیز ترین ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر اسپیکر پنجزب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے 8 مئی کو طلب کر لیا ہے۔  اجلاس میں شرکت کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف 8 مئی سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوسکیں گے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 11 جون 2019 سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار ہیں۔ اورکوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.