سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے کاروبار کھول دیں گے۔
کراچی ( تیز ترین ) تاجر برادری لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی پریشان ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے ایک بارپھر کاروبار کھولنے کی تاریخ دے دی ہے۔ سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے کاروبار کھول دیں گے اور ساری تنظیموں کے اتفاق سے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ناصرشاہ نے فون پر 3 دن میں طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کاروبار کھولنے کا کہا ہے۔
سندھ حکومت سے منسوب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عید شاپنگ کیلئے 15 رمضان کے بعد لاک ڈاون میں مزید نرمی کر دی جائےگی۔
POST A COMMENT.