ریال ختم، تومان نئی ایرانی کرنسی ہوگی۔ ایرانی پارلیمان کا فیصلہ

حکمراں جماعت پارلیمان سے کرنسی کی تبدیلی کا قانونی مسودہ منظور کروانے میں کامیاب، قانون مذہبی شخصیات کی اتھارٹی کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا۔

تہران ( تیز ترین )  ایرانی ریال کا دورختم ہوگیا۔ حکمراں جماعت پارلیمان سے دنیا کی کمزور ترین کرنسی کی تبدیلی کا قانونی مسودہ منظور کروانے میں کامیاب رہی، یہ قانون مذہبی شخصیات کی اتھارٹی سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ایرانی پارلیمان نے ملکی کرنسی کی قدر میں سے چار صفر ختم کر دینے کا مسودہ قانون منظور کر لیا ہے۔ ایران کی  پارلیمنٹ نے حسن روحانی حکومت کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ ملک میں ایرانی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور معاشی بحران کے باعث کرنسی اصلاحات متعارف کرا سکے۔ امریکی پابندیوں کے بعد سے ایرانی ریال کو درپیش مسائل گزشتہ چند ماہ میں شدید تر ہو چکے ہیں۔ ایرانی حکومت برسوں سے چلنے والی ریال کرنسی کے بجائے تومان کو ملکی کرنسی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک تومان دس ہزار ریال کے برابرہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.