لاہور میں کرونا کی وجہ سے سیل کئے جانے والے مختلف علاقوں سےلاک ڈاؤن ختم

مریضوں کی صحتیابی کے بعد لاہور کے کرونا سے متاثرہ مختلف حساس علاقوں سےلاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

لاہور ( تیز ترین ) لاہور کے مختلف علاقوں سےلاک ڈاؤن ختم کیا گیا ہے۔ تفصئلات کے مطابق  لاہور میں  کرونا سے زیادہ متاثر ہونے کے بعد سیل کئے جانے والے مختلف علاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔  پنجاب سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں 45 گھروں کا شہر سے رابطہ منقطع کیاگیا تھا۔
رستم پارک کے 25 گھروں میں 140 افرادجبکہ شاہدرہ کے 120 افراد کو 20 گھروں میں قرنطینہ  کیا گیا تھا۔ کرونا متاثرین کی صحتیابی کے بعد ان علاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی معمولاتِ زندگی بحال ہوگئیں۔
آج پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئےمریضوں کی نشاندہی کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی مریضوں کی تعداد 8693 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3210 مصدقہ مریض ہیں۔ پنجاب حکومت نے مریضوں کو گھروں پہ قرنطینہ کی اجازت دے دی ہے۔ وفاق سے منظوری کے بعد گھروں پر قرنطینہ کے قانون کو پنجاب بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ جبکہ مریضوں کو قرنطینہ مراکز اور کرونا کے لئے مخصوص ہسپتالوں میں رہنے کی بھی سہولت میسر ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.