عمران خان کا جہانگیر ترین کو فون، آٹا چینی بحران کمیشن رپورٹ میں ان کے خلاف ثبوت نہ ملنے کی خوشخبری سنائے جانے کا دعویٰ۔

ابھی تک کی تفتیش کے مطابق جہانگیر ترین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عارف حمید بھٹی

اسلام آباد ( تیز ترین ) سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کے دعویٰ کے مطابق  وزیراعظم  نے جہانگیر ترین کو فون کر کے کہا ہے کہ ”آپ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ”۔

سینئیر صحافی نے بتایا کہ جہانگیر ترین صاف بچ جائیں گے، ابھی تک کی تفتیش کے مطابق انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمشین کے سربراہ سے پوچھ لیں کہ کیا کوئی ثبوت ملا؟ اان کا کہنا تھا کہ ایک خاص مقصد حاصل کرنے کیلئے یہ سب ہورہا ہے۔ اگر وہ مقصد حاصل ہوگیا تو سیاست کا رخ کوئی اور ہوگا لیکن اگر مقصد حاصل نہ ہوسکا تو سیاست کا اونت کسی اور کروٹ بیٹھے گا۔ چینی اور آٹا بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جس طرح کی لوگ باتیں کر رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں بہت پرانا اور مضبوط تعلق ہے اور میرے خیال میں ایسی کوئی بات نہیں کہ جہانگیر ترین اپنی علیحدہ پارٹی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پہلے بھی پارٹی کی خدمت کی ہے اور یقین ہے کہ آئندہ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.