جہلم میں تحریک اںصاف کے مقامی رہنماء کا قتل

لیاقت گوندل تیز دھار آلے سے قتل، پولیس کو قاتلوں کی تلاش۔

جہلم ( تیز ترین) جہلم میں تحریک اںصاف کے مقامی رہنما کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی رہنما لیاقت گوندل کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس قاتلوں کی گرفتاری کے لئے متحرک۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بدھ کوقتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ تاہم قتل کی وجوہات کی تفصیلات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.