مفتی عبدالقوی کی شراب حلال

متنازعہ شخصیت مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 ٪  سے کم الکوحل استعمال ہوئی ہو وہ حلال ہیں۔  اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 ٪ مقدار بھی حلال ہے۔
مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے علماء کرام کے تمباکو والے پان حلال ہوسکتے ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنسدان ولیم کیر کے مطابق بیئر میں 4.5 ٪، وائن میں 11.6 ٪ اور شراب میں 37 ٪ الکوحل شامل ہوتی ہے۔
اس حساب سے اگر مفتی عبدالقوی کے مبینہ فتویٰ اور سائنسدان ولیم کیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب  نکلتا ہے کہ مفتی صاحب کے نزدیک ہر قسم کی شراب حلال ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.