احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے امریکا کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امداد سے کورونا لاک ڈآؤن سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار اور کمزور طبقات کی مدد کی جائے گی۔ امریکا کی طرف سے کورونا ریلیف فنڈ میں بھی 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد ملے گی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) امریکا نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے50 لاکھ ڈالر امداد دینے اعلان کیا ہے۔ امریکی امداد کے ذریعے کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونےوالے دیہاڑی دار اور کمزور طبقات کی مدد کی جائے گی۔ امریکا کی طرف سے کورونا ریلیف فنڈ میں بھی 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دی جائی گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان کی مالی معاونت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ اعلان کرونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار اور کمزور طبقات کی مدد کے لئے کیا گیا۔ جس کے تحت احساس کیش پروگرام کی معاونت کیلئے 50 لاکھ ڈالرکی نئی امداد دی جائے گی۔ مزید براں کورونا ریلف فنڈ میں بھی پاکستان کو1 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کے فنڈز دیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحقین میں 88 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آج تک پروگرام کے ذریعے 88 ارب 16 کروڑ 7 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ تقسیم کردہ امدادی رقم میں ایک ارب 44 کروڑ کفالت کے بقایا جات بھی ہیں۔ احساس پروگرام کے اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 72 لاکھ 27 ہزار 77 خاندانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.