انڈونیشیا میں زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، سونامی الرٹ جاری نہیں کی گئی۔

جکارتہ ( تیز ترین ) انڈونیشیا کے ملوکو جزائر میں واقع بانڈا سمندر کے ساحل کے قریبی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ ملک میں کوئی سونامی وارننگ بھی جاری نہیں ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شہر صومالکی کے شمال مغرب میں 205 کلومیٹرکے فاصلے پر محسوس کیے گئے ہیں، جس کی گہرائی117 کلومیٹر تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.