پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

وزیراعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کی منظوری کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کیلئے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ بہت بڑا مسلہ بنا ہوا ہے۔ گردشی قرضے میں کمی کیلئے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کر دی جائے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ کھپت 20 ارب ڈالر ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے ان دو مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کی جائے تو سالانہ 100 ارب روپے وصولی کی جس کستی ہے۔ بہرکیف تاحال وزیراعظم نے تجویز کی منظوری کا فیصلہ نہیں کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.