پاکستان کے سب سے جدید اور شاندار ترین گوادرائیرپورٹ کی تعمیر شروع

گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

گوادر ( تیز ترین )  چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ زیر التواء تمام مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔
 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ زیر التواء تمام مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر مشینری سے لدھے کھڑے کنٹینروں کو کلئیر کردیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین بین القوامی ائیرپورٹ  ہوگا۔ یہ منصوبہ مختلف وجوہات کی سبب کئی سالوں سے زیر التوا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں اور پھر بالآخر  ائیرپورٹ کی تعمیر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.