روس میں کرونا وائرس بے قابو

ایک دن میں 10 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 98 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1723 ہوگئی ہے۔

ماسکو ( تیز ترین )  روس میں ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زائد نئے مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 98 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1723 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق روس میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مصدقہ 10 ہزار 699 نئے مریضوں کے اندراج کے بعد بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 859 تک جا پہنچی ہے۔  روس میں اب تک6 ہزار سے زائد کورونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں میں سے 2300 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.