کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کوئٹہ ( تیز ترین ) اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے نواحی علاقے سری کوراں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد صفائی کے لیے کنوئیں میں اترے۔ ان افراد کی کافی دیر تک باہر نہ آنے کے بعد امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔  امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کنوئیں کے اندر جانے والے افرادکو باہر نکالا تو کنوئیں کے اندر زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایک نوجوان کو بے ہوشی کے عالم میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بچ جانے والے چھٹے شخص کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.