یوٹیوب کا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کا اعلان

یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے پاکستان کو اشتہاری گرانٹ کے طور پر 5 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوزین وجوسکی نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ٹوب نے وبا کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب انتظامیہ کو اس عالمی وباء کے چیلنجز اور اس کے خطرات کا ادراک ہے اور ہم صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 50 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر یوٹیوب سوزین وجوسکی سے ملاقات کی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.