آٹا مہنگا ہوگیا

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کی طرف سے آٹے کی قیمت میں اضافہ۔

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا بیگ 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ملے گا۔ نئی قیمت کا اطلاق سوموار سے ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔ تاہم بحران گزرنے کے بعد آٹے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.