عالمی وباء کرونا کی مشکوک حقیقت، پی ٹی آئی کراچی کے صدر کاقابلِ غور بیان

ہسپتال جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے وہاں کورونا سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی۔  پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان 

کراچی ( تیز ترین ) پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہاں کورونا وائرس سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں کاروباربند رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے، لیکن ایسا بالکل نہیں۔ سندھ حکومت ایس اوپیز بنا کر فوری طور پر صوبے کی مارکیٹیں اور کاروبار کھولنے کا بندوبست کرے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ ابھی تک کاروبار کھولنے کے لیے معیاری ضابطہ کار تک نہ بناسکے۔ وزیراعظم نے 28 ارب روپے سندھ کی عوام کو دیئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ صرف نوٹیفکیشن دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.