کرونا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 3 ملازمین بھی متاثر۔

دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے دیگر 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق۔

لاہور ( تیز ترین ) اطلاعات کے مطابق ڈپتی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے دیگر 3 مالزمیں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری گزشتہ ہفتے دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔ جہاں 24 گھنٹے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ ہوئے تھے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گھرچلے گئے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے مطابق نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا ہے، لیکن سرکاری لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے اور کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں، سیلف آئیسولیشن میں ہوں، لیکن چند دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کراؤں گا۔  دوسری جانب ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں فوٹو کاپی برانچ کے شمی، قانون برانچ کے سلیمان اور ایک ڈی ایس پی شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.